صنعاء: یمن میں کورونا آیا تو نوے فیصد مبتلا ہوں گے

IQNA

صنعاء: یمن میں کورونا آیا تو نوے فیصد مبتلا ہوں گے

8:12 - April 07, 2020
خبر کا کوڈ: 3507476
تہران(ایکنا) یمنی وزیر صحت نے کہا ہے کہ کورونا یہاں پھیلا تو ۹۰ فیصدی لوگ شکار ہوں گے۔

یمنی وزیر صحت «طه المتوکل»، نے پارلیمنٹ کے اجلاس میں کہا کہ اگر یمن میں کورونا آیا تو  ۹۰ فیصد لوگ اس میں مبتلا ہوسکتے ہیں۔

 

انہوں نے شمال و جنوب میں متحد ہوکر کام کرنے کی تاکید کرتے ہوئے کہا: یمنی سپریم کونسل کی تجویز قابل قدر ہے جسمیں مهدی المشاط نے مخالف گروپوں سے ملکر کورونا سے مقابلہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

 

طه المتوکل نے ملک میں میڈیکل وسائل کم ہونے کا گلہ کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر میں  ۱۵۰۰ ٹوٹل بیڈ موجود ہیں جبکہ کورونا پھیلا تو دس لاکھ بیڈ کی ضرورت پڑسکتی ہے۔

 

حوثی رھنما «عبدالملک بدرالدین حوثی» نے خبردار کیا ہے کہ سعودی اتحاد فورسز میں کورونا پھیل چکا ہے۔

 

مخالف فورسز کی اعلی عہدہ دار کے خط میں بھی انکشاف کیا گیا ہے کہ سعودی اتحاد میں کورونا پھیل رہا ہے۔/

3889707

نظرات بینندگان
captcha