ایران پر امریکی پابندی برقرار/ جرمن رائٹر کا شدید اعتراض

IQNA

ایران پر امریکی پابندی برقرار/ جرمن رائٹر کا شدید اعتراض

8:35 - April 08, 2020
خبر کا کوڈ: 3507480
تہران(ایکنا) کورونا وباء سے پنجہ آزما ایران پر امریکی پابندیاں نادرست/ یورپ مدد کریں۔

ایران ان دنوں عالمی وباء کورونا سے جنگ میں مصروف ہے اور امریکی پابندیوں کی وجہ سے میڈیکل وسائل اور دیگر سازوسامان کی درآمد پر پابندی نے مشکلات میں مزید اضافہ کیا ہے اور اسی حوالے سے مختلف سطح پر اس نا انصافی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

 

جرمن رائٹر اور روزنامہ ھنڈلز بلاٹ اخبار کے صحافی ماتیاس بورگمان نے امریکی پابندیوں پر اعتراض کرتے ہوئے یورپ سے آگے بڑھنے کا مطالبہ کیا ہے۔

 

اس سوال کے جواب میں کہ ایران اب تک کورونا کو شکست کیوں دے سکا ہے جواب واضح ہے کہ ٹرمپ کی جانب سے شدید پابندیاں بڑی رکاوٹ ہے اور حتی اگر اس بیماری کی ویکسین امریکہ یا یورپ میں تیار ہوتا ہے تو بھی ایران اسے حاصل نہیں کرسکتا۔

 

حالیہ دنوں میں ایران پر پابندیوں کی کڑی نگرانی کی جارہی ہے اور رہی سہی کسر تیل کی قیمتوں میں کمی پوری کررہی ہے جس سے ایرانی جیسی اقتصادی طاقت مسائل کا شکار ہوچکا ہے۔

 

لہذا اگر مغرب ایران کی ترقی اور عوام کی مدد چاہتی ہے تو انکو آگے بڑھکر ایران کی مدد کرنی چاہیے، البتہ جنوری ۲۰۱۹ ککو جرمنی، فرانس اور برطانیہ نے

«اینس‌ٹکس» مالی سسٹم لانچ کیا ہے تاکہ ایران سے مالی معاملات میں آسانی پیدا ہوسکے۔

 

یہ سسٹم ایک ایکسچنج مرکز کے طور پر کام کرتا ہے جیسے ۳۱ مارچ ۲۰۲۰ کوجرمنی نے اعلان کیا کہ ایران کو میڈیکل سازوسامان فراہم کیا گیا اور اس سسٹم سے خرید انجام دیا گیا۔

 

ان حالات میں یورپ ایران کی تیزی سے مدد کریں جبکہ اس وقت صرف سات یورپی ممالک نے اینسٹکس سے کام کرنے پر رضامندی ظاہر کی ہے لیکن اگر یورپ مستقل بنیادوں پر دنیا میں اپنا مقام بنانا چاہتا ہے تو انکو طاقت کا مظاہرہ کرنا ہوگا اور حکمت عمل تبدیل کرنی ہوگی۔ ایران کو ان حالات میں شدید مدد کی ضرورت ہے اور ایرانی ہسپتالوں کو ادویات کے حوالے سے مشکلات درپیش ہیں، یاد رکھنے کی ضرورت ہے کہ کورونا سے جنگ میں انسانی جانوں کی نجات اہم ترین مسئلہ ہے۔/

3889852

نظرات بینندگان
captcha