یمن تازہ ترین؛ جارح الاِینس کا حملہ رکا نہیں/ جنگ بندی شوشہ ہے

IQNA

یمن تازہ ترین؛ جارح الاِینس کا حملہ رکا نہیں/ جنگ بندی شوشہ ہے

11:36 - April 10, 2020
خبر کا کوڈ: 3507486
تہران(ایکنا) یمنی فوج نے سعودی الاینس جنگ بندی کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ حملہ بدستور جاری ہے۔

یمنی فوج کے ترجمان «یحیی سریع» نے کہا ہے کہ ہر روز کم از کم پانچ بار سعودی الاینس «حرض»، «مجازه» اور نجران کے علاقے «البقع» پر حملہ کرتا ہے۔

 

انہوں نے ٹویٹ کیا ہے: یمن کے مختلف علاقوں پر حملہ جاری ہے اور اب تک گذشتہ روز سے  ۱۰ ہوائی حملہ ہوچکا ہے۔

 

یحیی سریع نے کہا کہ یمنی فوج مکمل آمادہ ہے اور ہر تجاوز کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔

 

انصارالله یمن: جنگ بندی تبلیغاتی پروپیگنڈہ ہے۔

انصار اللہ ترجمان «محمد عبدالسلام» نے الجزیره چینل سے گفتگو میں کہا: جنگ بندی کا شوشہ ایک پروپیگنڈہ ہے۔

 

الجزیره سے گفتگو میں انکا کہنا تھا کہ مکمل جنگ بندی ہی درست موقف ہوگا۔

 

عبدالسلام نے سعودی اتحاد سے خطاب میں کہا: «حملہ بند کرو، یمن کا محاصرہ ختم کرو، یمن وباء اور کینسر سے مر رہا ہے».

 

 

انکا کہنا تھا کہ ہم سعودی اور انکے اتحادی ممالک سے مذاکرات کے لیے تیار ہے۔

 

عبدالسلام نے کہا کہ حقیقی معنوں میں جنگ بندی کی ہم مکمل حمایت کرتے ہیں۔

 

صنعا حکومت کا کہنا ہے کہ سعودی جنگ بندی پر اعتبار کرنا مشکل ہے اور ہوسکتا ہے کہ کورونا بحران سے فایدہ اٹھاتے ہوئے سعودی فورسز دوبارہ آمادگی کے لیے تیاری کریں۔

 

سعودی الاینس نے جمعرات سے دو ہفتے کی جنگ بندی کا اعلان کیا ہے تاہم اس کے باوجود حملہ جاری ہے۔/

3890482

نظرات بینندگان
captcha