پاپ نے کورونا سے مقابلے کے لیے بین الاقوامی پابندیاں ختم کرنے کا مطالبہ کردیا

IQNA

پاپ نے کورونا سے مقابلے کے لیے بین الاقوامی پابندیاں ختم کرنے کا مطالبہ کردیا

8:34 - April 13, 2020
خبر کا کوڈ: 3507502
تہران(ایکنا)پاپ فرانسیس نے کورونا سے مقابلے کے لیے کمزور ممالک پر سے بین الاقوامی پابندیاں ہٹانے کا مطالبہ کردیا۔

اتوار کو ایسٹر فیسٹیول کے موقع پر عالمی خطاب میں پاپ فرانسیس نے کورونا پر بھی بات کی۔

 

سال ۲۰۱۳ سے ویٹکن میں ہونے والے خطابات میں اس خطاب کو سیاسی ترین خطبہ قرار دیا جارہا ہے جسمیں انہوں نے آن لائن خطاب کیا۔

 

پاپ نے یورپی ممالک کو بھی خبردار کیا کہ اگر وہ اقتصادی بحران پر مشترکہ لائحہ عمل طے نہ کرسکے تو یورپی یونین کا خاتمہ ہوسکتا ہے۔

 

انکا کہنا تھا کہ «ایسٹر» کو «آغاز امید» ہونا چاہیے ۔ انہوں نے کورونا کے لیے خدمات انجام دینے والے ڈاکٹروں اور نرسز کی بھی تعریف کی۔

 

پاپ نے کہا کہ اس وقت پوری دنیا رنج و غم میں مبتلا ہے اور لاتعلقی اور خود غرضی کا موقع نہیں۔

 

 

پاپ نے کہا کہ وقت ہے تمام سیاست داں اور ممالک ایکدوسرے کے ساتھ ملکر بحران کا مقابلہ کریں۔

 

پاپ فرانسیس نے کہا کہ غریب ممالک پر بین الاقوامی پابندیاں مشکلات کو دوگنا کرسکتی ہیں۔

 

انہوں نے کہا کہ غریب ممالک کے قرضوں کو ختم یا اس میں رعایت دینے کی ضرورت ہے۔/

3891160

 

نظرات بینندگان
captcha