یمن؛ سعودی حملوں میں ۲۸۳ مساجد اور مقبرے تباہ

IQNA

یمن؛ سعودی حملوں میں ۲۸۳ مساجد اور مقبرے تباہ

7:47 - April 15, 2020
خبر کا کوڈ: 3507511
تہران(ایکنا) یمنی وزارت اوقاف کے مطابق سعودی الائنس حملوں میں گذشتہ پانچ سال کے دوران ۲۸۳ مسجد اور مقبرے تباہ ہوچکے ہیں۔

یمنی وزارت اوقاف کے مطابق یمن کے یمنی دارالحکومت میں سعودی الائنس حملوں میں گذشتہ پانچ سال کے دوران ۲۸۳ مسجد اور مقبرے تباہ ہوچکے ہیں۔

 

رپورٹ کے مطابق حملوں میں وزارت اوقاف کے سینکڑوں عمارتوں کو بھی نقصان پہنچ چکا ہے اور وزارت کے سو سے زائد اسٹاف شہید ہوچکے ہیں۔

 

وزارت اوقاف کے مطابق حملوں میں  ۱۰۰۰ سالہ پرانی مسجدیں بھی تباہ ہوچکی ہیں اور اسی طرح پانچ سال سے یمنی حج و عمرے سے محروم ہیں۔

 

وزارت اوقاف کے مطابق پانچ سالہ حملوں میں مختلف شہروں میں ۱۰۵۲ ثقافتی مراکز کو نقصان پہنچ چکا ہے جنمیں ۲۸۳ مسجد و مقبرہ دارالحکومت میں واقع ہیں۔

 

رپورٹ کے مطابق بہت سی مساجد کے امام اور خطیب ان ۵ سالوں میں شہید ہوچکے ہیں اور بہت سے مساجد تکفیریوں کے حملوں میں تباہ ہوچکی ہیں۔/

3891690

نظرات بینندگان
captcha