مسجدالنبی(ص)؛نماز تراویح بغیر نمازیوں کے

IQNA

مسجدالنبی(ص)؛نماز تراویح بغیر نمازیوں کے

8:19 - April 19, 2020
خبر کا کوڈ: 3507525
تہران(ایکنا) رمضان المبارک میں مسجدالنبی(ص) میں نماز تراویح ہوگی مگر بغیر نمازیوں کے۔

حرمین شریفین کے ادارہ تعلقات عامہ کے سربراہ «جمعان عسیری» کے مطابق رمضان المبارک میں مسجدالنبی(ص) میں نماز تراویح منعقد ہوگی تاہم نمازیوں کی شرکت کی اجازت نہیں ہوگی۔

 

انکا کہنا تھا کہ حرمین میں جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے اینٹی بیکٹریا اسپرے کی جائے گی تاکہ صورتحال کو بہتر بنایا جاسکے۔

 

سعودی مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز آل الشیخ نے ایک سوال کے جواب میں کہ نماز تراویح اور نماز عید گھروں میں ادا ہوگی اس بارے میں کہا: اس سال کورونا کے پیش نظر لوگ گھروں ہی میں نماز تراویح ادا کریں۔

 

نماز عید کے حوالے سے انکا کہنا تھا: چنانچہ صورتحال اسی طرح رہی توعید فطر کے دن لوگ بغیر خطبوں کے نماز عید گھروں میں ادا کرسکتے ہیں۔/

3892392

نظرات بینندگان
captcha