بشاراسد کی ظریف سے ملاقات: کورونا نے مغربی نظام کی ناکامی ثابت کردی

IQNA

بشاراسد کی ظریف سے ملاقات: کورونا نے مغربی نظام کی ناکامی ثابت کردی

8:01 - April 21, 2020
خبر کا کوڈ: 3507537
تہران(ایکنا) شامی صدر نے ایرانی وزیرخارجہ سے گفتگو میں کہا کہ کورونا نے ثابت کیا کہ مغربی نظام ایک خاص گروہ کے لیے فایدہ مند ہے۔

شامی صدر «بشار اسد» نے پیر کے دن ایران وزیر خارجہ «محمد‌جواد ظریف»، سے دمشق میں ملاقات کی اور ایران میں کورونا سے مرنے والوں کے حوالے سے ہمدردی کا اظھار کیا۔

انہوں نے اس مرحلے میں امریکی اور مغربی نظام کی منافقت پر بھی افسوس کا اظھار کیا۔

 

بشار کا کہنا تھا: کورونا نے مغربی نظام کی ناکامی اور غیر اخلاقی ہونے کو ثابت کیا اور معلوم ہوا کہ یہ نظام ایک خاص طبقے کے لیے فایدہ مند ہے۔

 

ظریف نے بھی ملاقات میں کہا کہ آج تک امریکہ نے ایران اور شام کا پیچھا نہیں چھوڑا ہے اور اس سے انکی «دنیا میں غیر انسانی رویے» کا سب کو پتہ چلا۔

 

ایرانی وزیر خارجه نے شام میں کیمیائی ہتھیاروں کی تیاری کے حوالے سے دوبارہ جستجو کی بھی مذمت کی ۔/

3893016

نظرات بینندگان
captcha