امریکہ؛ تفسیر قرآن عیسائی عقاید کے رو سے

IQNA

امریکہ؛ تفسیر قرآن عیسائی عقاید کے رو سے

8:06 - April 22, 2020
خبر کا کوڈ: 3507542
تہران(ایکنا) مشی گن میں ایک کمپنی عیسائی عقیدے کے رو سے تفسیر قرآن شائع کرنا چاہتی ہے۔

مشی گن میں ایک کمپنی  نے اعلان کیا ہے کہ وہ عیسائی عقیدے کے رو سے تفسیر قرآن شائع کررہی ہے تاکہ اس تفسیر کی مدد سے عیسائی مبلغین اسلامی معاشروں میں تبلیغ کا کام کرسکے۔

مذکورہ تفسیر«تفسیر قرآن ایک عیسائی کی نظر میں: اسلامی مقدس کتاب کو سمجھنے کی رھنمائی» گورڈون دی نیکل کے قلم سے آِیات کی وضاحت کے ساتھ لکھی گئی ہے جسمیں کتاب مقدس سے فرق اور شباہتوں کا زکر کیا گیا ہے۔

 

گورڈون نیکل اسلامی مطالعاتی مرکز بنگلور کا ڈائریکٹر ہے جو ٹرینٹی میں عقاید پڑھا چکے ہیں۔

 

کرسچن پوسٹ سے گفتگو میں انکا کہنا تھا: قرآن سمجھے بغیر کوئی کسی مسلمان کے زہن کو نہیں سمجھ سکتا۔

 

کتاب کا ناشر زوندروان کا کہنا ہے کہ رییلسٹ نظر سے لکھی گئی اس کتاب میں مسلمانوں کے احترام موجود ہے اور مسلم – مسیحی مکتب میں اختلافی مسائل کے حل کے لیے مفید ہوسکتی ہے۔

 

تثلیث (انگریزی: Trinity) مسیحیت کا ایک لازمی جز ہے۔ لفظ تثلیت بائبل میں استعمال نہیں ہوا ہے۔ تثلیت کا مطلب ہے ”ایک میں تین” یا ”تین میں ایک“۔ مسیحی خدا کو ایک ہی مانتے میں مگر ایک میں تین ہستیوں کو شامل کرتے ہیں۔ اس عقیدے کو ایک لفظ میں سمونے کے لیے مسیحیت کے اولین علما نے لفظ تثلیت استعمال کیا۔ جن تین ہستیوں کو اس ایک میں شامل کیا جاتا ہے وہ اس طرح ہیں۔

خدا باپ (خدا)

خدا بیٹا (یسوع مسیح)

خدائے روح

3893215

نظرات بینندگان
captcha