کہاں کہاں آج روزہ ہے؟

IQNA

کہاں کہاں آج روزہ ہے؟

10:28 - April 24, 2020
خبر کا کوڈ: 3507548
تہران(ایکنا) ترکی، مصر اورسعودی عرب سمیت بعض پاکستانی علاقوں میں آج روزے کا اعلان کیا گیا ہے۔

مختلف ممالک جیسے سعودی عرب، لبنان، ترکی، یمن، کویت عراق میں ادارہ اوقاف اھل سنت کی طرف سے صرف، امارات، قطر اور سربیا میں آج روزے کے اعلان کیا گیا ہے۔

سعودی رویت ھلال کمیٹی نے کہا ہے کہ آج جمعہ کو پہلا روزہ ہوگا، اطلاعات کے مطابق وہاں پر چاند نظر آنے کا دعوی کیا گیا ہے۔

 

سعودی عرب کے علاقوں «سدیر» اور «تمیر» میں چاند نظر آنے کے شواہد ملے ہیں۔

 

دارالافتاء مصر کا کہنا تھا: جمعہ کو ملک میں پہلا روزہ ہے اور مفتی اعظم شوقی نے صدر مملکت اور مصری عوام کو مبارکبادی کا پیغام دیا ہے۔

 

شیخ عبداللطیف دریان، مفتی اعظم لبنان نے بھی چاند نظر آنے کے شواہد کا زکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج پہلا روزہ ہوگا۔

 

عراق میں اداره اوقاف اهل سنت نے جمعہ کے دن کو جبکہ شیعہ مرجع تقلید آیت‌الله سیدعلی سیستانی نے ہفتے کا پہلے روزے کا اعلان کیا ہے۔

 

یمنی دارالافتاء کی جانب سے بھی آج پہلے روزے کا اعلان ہوا ہے۔

 

اطلاعات کے مطابق سربیا میں بھی آج پہلا روزہ ہوگا۔

 

«سعید نسوفوویچ» نے چوبیس «مئی» کو عید فطر کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ رمضان قرآن کا مہینہ ہے اور لوگ اس مہینے میں ایکدوسرے کی مدد کریں۔

 

عرب ممالک میں سوڈان اور عمان نے ہفتے کو پہلے روزے کا اعلان کیا ہے۔

 

پاکستان میں ہفتے کو روزے کا اعلان ہوا ہے تاہم حسب معمول پشاور میں ایک دن پہلے یعنی آج بروزہ جمعہ پہلے روزے کا اعلان کردیا گیا ہے۔/

3893708

نظرات بینندگان
captcha