نیویارک؛ «مورگان» میں تین نایاب تاریخی قرآن + تصاویر

IQNA

نیویارک؛ «مورگان» میں تین نایاب تاریخی قرآن + تصاویر

12:15 - May 02, 2020
خبر کا کوڈ: 3507578
تہران(ایکنا) ٹوئٹر پر مورگن لایبریری میں تین تاریخی قرآنی نسخوں کی تصاویر شائع ہوئی ہیں۔

سوشل میڈیا کے مطابق نایاب اور تاریخی قرآنی نسخے نیویارک مورگن میوزیم اینڈ لائبریری میں موجود ہیں اور کہا جاتا ہے کہ یہ نسخے ۴۴۰ سال پرانے نسخے ہیں۔

 

ان میں ایک نسخہ سوره حمد کا نسخہ ہے جو سال ۱۵۸۰ سے متعلق ہے اور کہا جاتا ہے کہ یہ نسخہ ایرانی شهر شیراز سے منتقل کیا گیا ہے۔

 

دیگر دو نسخوں میں ایک سوره اسراء کا سورہ شامل ہے جو عثمانی دور سے متعلق ہے اور سال ۱۸۳۲ سے تعلق رکھتا ہے جبکہ گرین قرآن سال ۱۸۰۰ سے متعلق ہے اور یہ  کشمیر سے یہاں پہنچا ہے۔

 

مورگن لاِیبریری نویارک کی تاریخی، ادبی شاہکار کتابخانوں میں شمار ہوتا ہے جسمیں تاریخی حوالے سے نایاب آرٹ کے فن پارے موجود ہیں۔

 

یہ لایبریری سال ۱۹۰۶ کو دنیا اور امریکہ کے ایک امیر ترین تاجر جی پی مورگن کے گھر میں قایم کی گئی تھی اور پھر سال ۱۹۶۶ کو نیویارک کے تاریخی میراث میں شامل کیا گیا۔/

3895364

نظرات بینندگان
captcha