عالمی ادارہ صحت نے یمن میں کورونا وائرس پھیلنے کے حوالے سے خبردار کردیا

IQNA

عالمی ادارہ صحت نے یمن میں کورونا وائرس پھیلنے کے حوالے سے خبردار کردیا

10:17 - May 03, 2020
خبر کا کوڈ: 3507583
تہران(ایکنا) عالمی ادارے نے یمن میں عدم سہولیات کے پیش نظر نصف یمنی عوام کے ابتلاء ہونے کے حوالے سے خطرے انتباہ کردیا۔

صحت کے عالمی ادارے WHO نے خبردار کیا ہے کہ یمن میں طبی سہولیات کے فقدان اور خوراک کی شدید قلت کی وجہ سے کورونا وائرس سے مقابلے میں یمن کو مشکلات درپیش ہیں۔

 

بیان میں کہا گیا ہے: کورونا بحران کی وجہ سے عالمی ادارے نے متعدد رپورٹ جاری کی ہے اور خبردار کرتے ہیں کہ ممکنہ طور پر سولہ ملین یمنی آبادی کو وائرس متاثر کرسکتا ہے جنمیں مرد، عورت اور بچے شامل ہوسکتے ہیں۔

 

بیان میں کہا گیا ہے: اگر درست طور پر تشخیص نہ کی جائے اور متاثرہ افراد کو قرنطینہ میں رکھنے کے انتظامات نہ ہو تو ایک بڑا المیہ جنم لے سکتا ہے۔

 

یمنی حکام کے مطابق اب تک دس افراد میں وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے جنمیں سے دو ہلاک اور ایک صحت یاب ہوچکے ہیں۔

 

یمنی حکام کے مطابق کیسز مشرقی صوبے حضرموت، جنوبی صوبہ عدت اور جنوب مغربی صوبہ تعز میں سامنے آئے ہیں۔

 

اقوام متحدہ کے ترجمان اسٹیفن ڈوجاریک نے ایک پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ یمن میں کورونا وائرس پھیلا تو دیگر ممالک کی نسبت میں یہاں تباہ کن ثابت ہوسکتا ہے۔/

3895970

نظرات بینندگان
captcha