ترکی کے معروف عالم دین دار فانی سے رخصت

IQNA

ترکی کے معروف عالم دین دار فانی سے رخصت

10:36 - May 04, 2020
خبر کا کوڈ: 3507591
تہران(ایکنا) عقائد کے عالم اور مصنف عمر دونگل‌ اوغلو کورونا بیماری کی وجہ سے انتقال کر گئے۔

ترکی کے معروف عالم دین، عقاید کے استاد اور لکھاری عمر دونگل‌اوغلو، باشاک ‌شهر کے ہسپتال میں باون سال کی عمر میں دار فانی سے کوچ کرگئے۔

 

بڑے عرصے تک ترکی مین دینی خدمات انجام دینے کے وجہ سے اسلامی تاریخ اور سیرت النبی کے حوالے سے انکو ترکی میں خاص شہرت حاصل ہے۔

 

دونگل‌اوغلو کو عاشق اهل بیت‌(ع) کے عنوان سے بھی جانا جاتا ہے اور ہر سال رمضان میں انکے پروگرامز منعقد ہوتے تھے کہا جاتا ہے کہ اکثر مصائب اہل بیت پر انکے آنسو بہتے نظر آتے۔

 

ترک صدر رجب طیب اردوغان نے ٹوئٹ میں انکے وفات پر غم کا اظھار کرتے ہوئے انکی مغفرت کی دعا کی ہے۔/

3896231

 

نظرات بینندگان
captcha