اسپین؛ مساجد کھولنے کی شرائط

IQNA

اسپین؛ مساجد کھولنے کی شرائط

10:03 - May 05, 2020
خبر کا کوڈ: 3507593
تہران(ایکنا) اسپین میں دو مرحلوں میں مساجد کھولنے کا اشارہ دے دیا گیا۔

اسپین میں حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ در مرحلوں میں صحت کے اصولوں پر عمل کے ساتھ مساجد کھل سکتی ہیں۔

پہلے مرحلے میں گیارہ مئی سے مساجد کھولی جاسکتی ہیں جنمیں صرف ایک تہائی نمازی کو اجازت ہوگی کہ مسجد کے اندر عبادت کریں اور پھر ۲۶ مئی کو نصف گنجائش افراد عبادت کرسکیں گے۔

 

اسپین RTV، کے مطابق گذشتہ روز سے لاک ڈاون میں نرمی شروع ہوچکی ہے اور مختلف مارکیٹس اور پارک وغیرہ محدود پیمانے پر کھول دِیے گئے ہیں۔

چھوٹی دکانیں اور ہوٹلز کام شروع کررہے ہیں البتہ تاکید کی گئی ہے کہ عوامی جگہو پر ماسک لگانا لازمی ہوگا۔

 

مساجد کے لیے بتائے گیے اصول کے مطابق لازمی ہے : ۱- نمازی صحت کے تمام اصولوں پر عمل کریں گے. ۲- سوشل ڈیسٹنسنگ کی رعایت ۳- مساجد میں اسپرے اور سینی ٹائزر سے استفادہ. ۴- وضوخانے سے استفادہ نہ کرنا ۵- محدود نمازیوں کے ساتھ عبادت کی اجازت۶- مقررات کے ساتھ نماز ادا کرنا. ۷-  مسجد کے دروازے پر سینی ٹایزر سے استفادہ ۸ – ہر شخص الگ سجادہ نماز ساتھ لائے ۹ – نمازیوں میں ڈیڑھ میٹر فاصلہ کے ساتھ نماز ادا کرنا ۱۰ – ہاتھ ملانے سے گریز اور بیمار افراد کو مسجد آنے سے روک دینا۔/

3896522

نظرات بینندگان
captcha