جشن ولادتِ حضرت امام حسن ؑ مجتبیٰ و محفل حسن قرآت

IQNA

جشن ولادتِ حضرت امام حسن ؑ مجتبیٰ و محفل حسن قرآت

10:38 - May 07, 2020
خبر کا کوڈ: 3507606
تہران(ایکنا) امسال کورونا وائرس کے پیش نظر اکثر مقامات پر آن لاین جشن میلاد منایا جارہا ہے۔

 نواسہ رسولؐ ،سردار جنت ،شہنشاہِ زمین و زمن،امام صلح و امن حضرت امام حسن مجتبیٰ علیہ السلام کا یوم ولادت پرنور کورونا بحران  کی وجہ سے  ہفتے  کو پاکستان کے مختلف شہروں میں مذہبی جوش و جذبے اور ایمانی عقیدت کے ساتھ’’آن لائن ‘‘ منایا  جائے گا ۔اس موقع  مختلف مساجد اور امام بارگاہوں  میں اہتمام کیے  جارہے ہیں ۔ محافل جشن میں علمائے کرام ،واعظین و ذاکرین   ، اسوہ ِامام حسن علیہ السلام پر تفصیلی روشنی ڈالیں گے  ۔

کوئٹہ میں دیگر مساجد اور اسلامی مراکز کے ہمراہ  نور الولایہ  قرآنی و تعلیمی مرکز کے تعاون سے جشن میلاد کا آن لاین  اہتمام کیا گیا ہے جو جمعے  کے دن رات  ساڑھے نو بجے مسجد  خاتم الانبیا ء سے  برراہ راست نشر ہوگا۔ محفل جشن میں نوجوان قرآء تلاوت کریں گے جبکہ منقبت خوانی کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔

امام حسن مجتبی اور امام حسین کے حوالے سے  فرمان نبوی ہے کہ حسن ؑ و حسین ؑ میرے بیٹے ہیں اور میری بیٹی کے نور نظر ہیں خدایا تو جانتا ہے کہ میں ان سے محبت کرتا ہوں تو بھی ان سے محبت کر۔ایک اور حدیث ہے کہ جو بھی حسن ؑ و حسین ؑ سے محبت کرے میں اس سے محبت کرتا ہوں اور جو مجھ سے محبت کرتا ہے اسے خدا بھی پسند کرتا ہے اور جو خدا سے محبت رکھتا ہے اسے خدا جنت میں داخل کرے گا اور جس نے حسن ؑ و حسین ؑ سے دشمنی کی وہ میرا دشمن ہے اور جو میرادشمن خدا کا دشمن ہے اور خدا کے دشمن کا ٹھکانہ جہنم ہے ۔ایک اور مقام پر حضور ؐ نے فرمایا کہ حسن ؑ و حسین ؑ جوانانِ جنت کے سردار ہیں۔

جشن ولادتِ حضرت امام حسن ؑ مجتبیٰ کل منعقد ہوگا

نظرات بینندگان
captcha