تیونس؛ قرآن کا مذاق اڑانے پر مقدمہ درج

IQNA

تیونس؛ قرآن کا مذاق اڑانے پر مقدمہ درج

10:45 - May 09, 2020
خبر کا کوڈ: 3507609
تہران(ایکنا) تیونسی لڑکی «آمنه الشرقی» کو مئی کے آخر میں عدالت میں پیش ہونے کا حکم دے دیا گیا۔

تیونس کی عدالت کے مطابق مقدسات کی توہین اور تشدد آمیز امور پر ابھارنے کے جرم میں آمنه الشرقی پر مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

 

آمنه الشرقی نے ہفتے کو توہین آمیز اقدام میں «سوره کرونا» کے عنوان سے پوسٹ کی تھی جس پر مقدمہ درج ہوا ہے۔

 

مذکورہ لڑکی کے وکیل ایناس الطرابلسی کا کہنا تھا: میری موکلہ کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے اور پولیس ی تحقیقات جاری ہیں۔

 

انکا کہنا تھا: آمنه الشرقی کو قانون کی شق نمبر چھ کے مطابق جسمیں اعتدال پسندی، مقدسات کا احترام، تشدد کی ممانعت اور دوسروں کی تکفیر پر پابندی کا حکم ہے کے خلاف ورزی پر پیش ہونے کا حکم ملا ہے۔

 

۲۸ مئی کو مذکورہ لڑکی کی پیشی کی تاریخ مقرر کی گیی ہے۔

 

لڑکی نے دعوی کیا ہے کہ انہوں نے کسی مقدس اسلامی شخصیت کا نام نہیں لیا ہے اور توہین کسی کی نہیں ہوئی ہے۔/

3897313

نظرات بینندگان
captcha