گوٹریس؛ کورونا کے نام پر مسلمانوں کی تذلیل نہیں ہونی چاہیے

IQNA

گوٹریس؛ کورونا کے نام پر مسلمانوں کی تذلیل نہیں ہونی چاہیے

10:48 - May 09, 2020
خبر کا کوڈ: 3507610
تہران(ایکنا) اقوام متحدہ کے جنرل سیکریٹری نے کورونا کے الزام میں مسلمانوں کو تکلیف پہنچانے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس وباء سے ملکر لڑنے کی ضرورت ہے۔

اقوام متحدہ کے جنرل سیکریٹری اینٹینو گوٹریس نے ایک پیغام میں کورونا کے حوالے سے نفرت آمیز مسائل ابھارنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سڑکوں اور سوشل میڈیا پر نفرت کی فضا پیدا ہورہی ہے اور اس حوالے سے مسلمانوں کو نشانہ بنانے کا سلسلہ شروع ہوا ہے۔

 

انہوں نے درخواست کی ہے کہ دنیا کورونا سے ملکر مقابلہ کرے اور ایک دوسرے کے احترام کے ساتھ بقائے باہمی سے ملکر کام کرنے کی ضرورت ہے۔

 

اقوام متحدہ کے جنرل سیکریٹری نے سوشل میڈیا انتظامیہ سے بھی درخواست کی ہے کہ وہ نفرت آمیز مواد کے حوالے سے محتاط رویہ اپنائیں اور انسانی حقوق کو مدنظر رکھیں۔

 

ورلڈومیٹر Worldometer ویب سائٹ کے مطابق کورونا سے متاثر ہونے والوں کی تعداد چار ملین کے قریب پہنچ چکی ہے اور مرنے والوں کی تعداد دو لاکھ ستر سے بڑھ چکی ہے جبکہ صحت یانے ہونے والوں کی تعداد ڈیڑھ ملین کے قریب پہنچ چکی ہے۔/

3897256

نظرات بینندگان
captcha