عراق؛ گروہی قرآنی مقابلے کا آخری مرحلہ

IQNA

عراق؛ گروہی قرآنی مقابلے کا آخری مرحلہ

11:47 - May 13, 2020
خبر کا کوڈ: 3507630
تہران(ایکنا) چھٹے گروپس قرآنی مقابلوں کا دوسرا مرحلہ اختتام کو پہنچ چکا ہے۔

عراق میں گروپس قرآنی مقابلوں کے آخری مرحلے میں  آستانہ مقدس علوی، صوبہ بابل، صوبلہ المثنی اور صوبہ میسان کی ٹیمیں پہنچنے میں کامیاب ہوئی ہیں۔

اس مرحلے میں کامیاب گروپس کے درمیان گنبد حرم مطهر حضرت عباس(ع) کے پرچم کے لیے مقابلہ ہوگا اور جتینے والی ٹیم کو پرچم حرم عباس کا تحفہ دیا جائے گا۔

 

عراق کے قرآنی مقابلوں میں رمضان کا مبارک یہ مقابلہ اہم تریم قرآنی مقابلوں میں شمار ہوتا ہے جو آستانہ مقدس عباسی کے تعاون سے شروع کیا جاتا ہے۔

 

گروپس کی شکل میں قرآنی مقابلہ ہر سال آستانہ عباسی کے قرآنی شعبے سے تعاون رمضان میں منعقد ہوتا ہے اور اس سال مقابلوں کا چھٹا دور ہے جسمیں عراق کے مختلف صوبوں سے ۲۱ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔

 

اس سال مقابلے کورونا وائرس کی وجہ سے آن لاین منعقد ہورہا ہے اور اس میں

صوت و لحن، تفسیر، اور دیگر اصولوں کے ہمراہ قرآء حصہ لے رہے ہیں۔/

3898430

نظرات بینندگان
captcha