مسجدالاقصی میں نماز باجماعت بغیر نمازیوں کے

IQNA

مسجدالاقصی میں نماز باجماعت بغیر نمازیوں کے

11:52 - May 16, 2020
خبر کا کوڈ: 3507641
تہران(ایکنا) چوتھے جمعے کو بھی مسجدالاقصی میں صرف انتظامیہ اور خدام کی شرکت کے ساتھ نماز با جماعت ادا کی گیی۔

نماز جمعه  مسجدالاقصی میں مسجد کے خدام کے ساتھ ادا کی گئی اور اس میں یوم نکبت کی بہترویں سالگرہ کے حوالے سے تقریر کی گیی۔

 

نماز میں مسجد کے سیکورٹی اہلکار، مسجد کے خدام اور ادارہ اوقاف کے نمایندے شامل تھے۔

 

اس سے پہلے اس دن ڈیڑھ لاکھ فلسطینی نماز ادا کرنے کے لیے جمع ہوجاتے اور مسجد میں بڑا اجتماع منعقد ہوتا۔

 

قدس شریف کے مفتی شیح محمد حسین نے جمعہ خطبے میں کہا: آج سے ۷۲ سال پہلے ایسے ہی دن میں فلسطین پر استعماری سازشوں کے پیش نظرصھونی رژیم کو مسلط کیا گیا۔

 

انکا کہنا تھا: ملت مظلوم فلسطین کو انکے آبائی وطن سے بیدخل کرکے دربدر کیا گیا۔

مسجدالاقصی میں نماز باجماعت بغیر نمازیوں کے

شیخ حسین نے کہا کہ نحوست کا عمل جاری ہے اور آج بھی فلسطینیوں کو مزید آوارہ کرنے کے لیے سینچری ڈیل کی سازش تیار کی گیی ہے۔

 

قابل ذکر ہے کہ تمام جماعات پر کورونا کی وجہ سے پابندی لگائی گیی ہے تاہم محدود انداز میں مسجدالاقصی میں خدام کے ساتھ نماز جماعت جاری ہے۔/

3899113

 

نظرات بینندگان
captcha