جماعت علمای عراق: ھجنس پرستوں کا پرچم لہرانا عراق اقدار کی توہین ہے

IQNA

جماعت علمای عراق: ھجنس پرستوں کا پرچم لہرانا عراق اقدار کی توہین ہے

11:11 - May 18, 2020
خبر کا کوڈ: 3507650
تہران(ایکنا) عراقی علما نے یورپی یونین آفس بغداد میں ھمجنس پرستوں کے اقدام پر شدید مذمت کرتے ہوئے اس عراقی اقدار کی توہین قرار دیا ہے۔

جماعت علمائے عراق نے پیغام میں کہا ہے: بغداد میں بعض غیرملکی سفارت خانوں کے ایما پر پرچم کشائی ھمجنس پرستوں کو تقویت دینے کی کوشش ہے۔

 

جماعت علمائے عراق کا کہنا تھا: مذکورہ کوشش اور ھمجنس پرستوں کا پرچم لہرانا تمام تر بین الاقوامی اور ملکی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے اور عراقی عوام اور ملت کے آداب و رسوم اور اقدام کا احترام سب پر لازم ہے۔

 

بیان میں کہا گیا ہے کہ یورپی یونین کا عراقی عوام کے احساسات کا احترام کرنا چاہیے اور با الخصوص رمضان کے مقدس مہینے میں عراقی اقدار کی توہین سے پرہیز کرنا چاہیے تھا اور بقائے باہمی کا تقاضا بھی دوسروں کا احترام کرنا ہے۔

 

واضح رہے کہ یورپی یونین کی جانب سے رسمی طور پر سفارتی ایریے میں ھمجنس پرستوں کا پرچم گذشتہ روز لہرایا گیا تھا۔

 

یورپی یونین کے ٹوئٹر پر پیام دیا گیا تھا کہ ھم جنس پرستوں کے عالمی دن کے موقع پر کینیڈا، برطانیہ کے سفارت خانوں کے ہمراہ اس آفس میں رسمی طور پر ھمجنس پرستوں کا رنگین پرچم لہرایا گیا ہے۔

 

 

یورپی یونین کے اس اقدام پر عراق کے مختلف طبقوں کی جانب سے شدید اعتراضات کا سلسلہ جاری ہے۔

 

عوام کے شدید رد عمل کے پیش نظر یورپی یونین نے اپنی اکاونٹ سے اس حوالے سے خبر اور پرچم کشائی کی تصویر کو ڈیلیٹ کردیا ہے۔/

3899686

نظرات بینندگان
captcha