غزہ میں مساجد کھولنے کا اعلان

IQNA

غزہ میں مساجد کھولنے کا اعلان

11:16 - May 18, 2020
خبر کا کوڈ: 3507652
تہران(ایکنا) غزہ کی وزارت اوقاف نے نماز جمعہ اور نماز عید فطر کے لیے مساجد کھولنے کا اعلان کردیا۔

وزارت اوقاف غزہ نے اعلان کیا ہے کہ کورونا وائرس سے حفاظت کے اصولوں کی رعایت کے ساتھ جمعہ اور عید کی نماز کے لیے مساجد کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

 

بیان میں کہا گیا ہے کہ سماجی دوری اور ماسک کا استعمال لازمی قرار دی گیی ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ صحت کے اصولوں پر پابندی کی صورت میں ہی مساجد کھولی جاسکتی ہے۔

 

وزرات اوقاف کی جانب سے ۲۵ مارچ کو کورونا وائرس کی وجہ سے مساجد بند کردی گئی تھی۔

 

کورونا بحران کے بعد سے اب تک غزہ میں کورونا کے بیس پوزیٹو کیسز سامنے آچکے ہیں جنمیں سے سولہ صحت یاب ہوئے ہیں اور صرف ایک کے مرنے کی اطلاع ہے۔/

3899644

 

نظرات بینندگان
captcha