«امینه مصطفی چلبی»؛ بالکان میں قرآن کی خطاطی کرنے والی خاتون

IQNA

«امینه مصطفی چلبی»؛ بالکان میں قرآن کی خطاطی کرنے والی خاتون

10:21 - May 19, 2020
خبر کا کوڈ: 3507654
تہران(ایکنا) بوسنیا میں خطاط قرآن مصطفی چلبی کی بیٹی امینہ کا ۲۵۶ سال قبل یادگار قرآنی نسخہ اب بھی محفوظ ہے۔

بوسنیا ہرزگونیا کے باشندوں نے پندرہویں صدی کے آخر میں عثمانیوں کے داخلے کے بعد اسلام قبول کرنا شروع کیا اور ایک صدی کے بعد مسلمانوں کی تعداد میں خاطر خواہ اضافہ ہوا۔

بالکان کے اس حصے میں آرٹ سے دلچسپی لینے والے کافی افراد موجود تھے جنمیں سے ایک مصطفی چلبی کی بیٹی امینہ ہے.

 

سارا یوو یونیورسٹی کے استاد «حارث دروسوویچ» نے « اسلامی آرٹ» کے عنوان سے ایک مقالے میں ۱۷۶۴ دور (۲۵۶ سال پہلے) کے قرآن کا ذکر کیا ہے جس کو

امینہ چلبی نے لکھا ہے اور اس وقت «غازی خسروبیگ» لایبریری سارا ایوو میں موجود ہے۔

 

۲۵۰ صفحوں پر مشتمل سیاہ اور سرخ رنگ میں اس قرآن کی خطاطی کی گیی ہے. قرآن کے پہلے دو صفحوں کی تذہیب و آرایش کی گیی ہے جبکہ صفحات پر نمبر درج نہیں کیا گیا ہے۔

 

دروسوویچ اپنے مقالے مین لکھتا ہے: امینه نے خطاطی گھر میں سیکھی ہے وہ چلبی خاندان سے تعلق رکھتی ہے جو سارایوو میں معروف خاندان شمار ہوتا ہے۔

امینه کے والد نے کوشش کی کہ انکو اعلی تعلیم دلائے. امینه نے اس نسخے میں علامات کا بہترین استعمال کیا ہے۔

 

امینہ نے آخری صفحے پر اپنا نام درج کیا ہے اور لکھتی ہے کہ یہ نسخہ سارا ایوو کے علاقے «زابلجاک» میں مکمل کیا گیا ہے اور دعا کی درخواست کی ہے۔/

3899781

نظرات بینندگان
captcha