اٹلی میں مساجد کھولنے کا حکم جاری

IQNA

اٹلی میں مساجد کھولنے کا حکم جاری

10:27 - May 19, 2020
خبر کا کوڈ: 3507656
تہران(ایکنا) اٹلی کی حکومت نے ایس او پیز کے ساتھ مساجد کھولنے کی اجازت دے دی۔

اٹلی میں دو مہینے کے بعد حکومت نے مشروط اجازت صادر کردی جنکے تحت مساجد اور کلیسا میں فعالیت شروع ہوسکتی ہے۔

 

اٹلی کے وزیراعظم جوزپه کونٹه، وزیرداخلہ؛ لوچیانا لامورگس اور مسلم رہنماوں کی نشست میں جسمیں اٹلی کی مسلم کونسل، روم الاینس، اسلامک فاونڈیشن اور دیگر ادارے شریک تھے اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ صحت کے حوالے سے شرایط پر عمل کرکے فعالیت شروع کی جاسکتی ہے۔

 

اٹلی میں اسلامک الاینس کے سربراہ یاسین لافرام نے کہا ہے کہ معاہدے کے باوجود عید فطر میں اجتماع اور نماز منعقد نہ ہوگی۔

انکا کہنا تھا: بہت افسوسناک ہے کہ اس سال ہم دیگر سالوں کی طرح مسجد میں نماز ادا نہیں کرسکتے اور کورونا کی وجہ سے جشن نہیں منا سکتے ، امید ہے کہ جلد یہ صورتحال بدل جائے گی۔

 

کورونا وائرس کی وجہ سے اٹلی میں مساجد اور کلسیاوں کو نو مارچ کو بند کردیا گیا تھا۔/

3899918

نظرات بینندگان
captcha