بفرمان امام خمینی ۲۸ رمضان المبارک کو کویٹہ میں نماز جمعہ کے بعد مرکزی آزادی القدس ریلی امام بارگاہ کلاں سے امت فورم کے تحت شاہ ٹاور تک نکالی جائے گی۔
اس ریلی میں علما ء کرام خطاب کریں گے جبکہ دنیا بھر کے مظلومین کے لیے آواز بلند کی جائے گی۔
کورونا وائرس کے پیش نظر محدود ریلی میں ایس او پیز پر ہدایات کے ساتھ عوام سے شرکت کی اپیل کی گیی ہے، ریلی میں فلسطینیوں سے اظھار یک جہتی کی جائے گی۔
قابل ذکر ہے کہ بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی نے رمضان المبارک کے آخری جمعہ کو بیت المقدس پر اسرائیل کے قبضہ کے خلاف یوم القدس کے عنوان سے منانے کا اعلان کیا تھا اور آج پوری دنیا میں شیعہ و سنی مسلمان جمعۃ الوادع بعنوان یوم القدس منارہا ہے۔