عید فطرکے حوالے سے اقوام متحدہ سربراہ کا پیغام

IQNA

عید فطرکے حوالے سے اقوام متحدہ سربراہ کا پیغام

12:17 - May 23, 2020
خبر کا کوڈ: 3507673
تہران(ایکنا) عالمی ادارے کے جنرل سیکریٹری نے مبارکباد پیش کرتے ہوئے کورونا سے مل کر لڑنے کا پیغام دیا۔

آنٹونیو گوٹریش نے خصوصی پیغام میں عید فطر کی مبارکبادی پیش کرتے ہوئے کوویڈ۱۹ سے مل کر مقابلے کی درخواست کی ہے. گوٹریش نے آن لاین خطاب میں عالمی اسلامی رہنماوں سے کہا: دنیا ایک جسم کی مانند ہے اور جب تک کوئی عضو یا حصہ متاثر ہو، سب متاثر ہوتے ہیں اور اس وقت سب کو ملک کر اس حوالے سے وحدت کے ساتھ کام کرنے کی ضرورت ہے۔

 

اقوام متحدہ کے جنرل سیکریٹری نے کہا کہ صحت کے تمام بتائے گئے اصولوں کی رعایت کے ساتھ ضروری ہے کہ ہم سب متاثرین اور کمزور طبقے کی طرف توجہ رکھیں اور انکی مدد کریں۔

 

انہوں نے اسلامی دنیا کو عید فطر کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا: کروڑوں مسلمان عید مناتے ہیں، آئیے اور رحمت و محبت کے درس جو رمضان سے ملتا ہے ، احترام، عزت اور وحدت کا مظاہرہ کریں اور ایک جسم کی مانند ایک دوسرے کا خیال رکھیں۔

 

گوٹریش نے اقتصادی حوالے سے بھی نقصانات کا ملکر مقابلہ کرنے پر زور دیا۔/

3900857

نظرات بینندگان
captcha