حرم شریف اور مسجد نبویؐ میں عید کے اجتماعات، مخصوص افراد کی شرکت

IQNA

حرم شریف اور مسجد نبویؐ میں عید کے اجتماعات، مخصوص افراد کی شرکت

8:17 - May 26, 2020
خبر کا کوڈ: 3507679
تہران(ایکنا) حرم شریف اور مسجد نبویؐ میں سماجی فاصلوں کے ساتھ نماز عید کے اجتماعات ہوئے۔

حرم شریف اور مسجد نبویؐ میں سماجی فاصلوں کے ساتھ نماز عید ادا کی گئی جب کہ حرم شریف میں عید کی نماز میں حرم میں کام کرنے والے کارکنان، آئمہ، شیوخ اور سیکیورٹی اہلکار شریک ہوئے۔

حرم شریف میں شیخ صالح الحمید کی گلوگیر آواز میں امامت ہوئی اور انہوں نے مختصرآیات تلاوت کیں،  امام حرم نے کورونا سے نجات اور  عید کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔

اس سال گورنر مکہ، خادم حرمین اور ولی عہد نے اپنی اپنی رہائش گاہ پر نماز ادا کی۔

مسجد نبویؐ میں شیخ عبداللہ نے عید کا خطبہ دیا اور سماجی فاصلے کے ساتھ نماز عید ادا کی گئی جب کہ مخصوص افراد نے عید کی نماز میں شرکت کی۔

222207

 

 
 
نظرات بینندگان
captcha