جامع مسجد استنبول کے مؤذن نے میدان مار لیا

IQNA

جامع مسجد استنبول کے مؤذن نے میدان مار لیا

8:56 - May 27, 2020
خبر کا کوڈ: 3507681
تہران(ایکنا) جامع مسجد «چاملیا» کے موزن «حسین اکبولوت» نے ترک ٹی وی TRT پر جاری مقابلوں میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔

رمضان المبارک کے حوالے سے منعقدہ قرآنی مقابلوں میں مذکورہ مسجد کے موذن حسین اکبولوت کو پہلے مقام کا حقدار قرار دیا گیا۔

 

مقابلوں کے نگران اور ججز کمیٹی کے رکن «عثمان اکین» نے نتائج کا اعلان کیا اور انکے مطابق حسین اکبولوت کو پہلی پوزیشن کے لیے نامزد کیا گیا جبکہ مقابلوں کا آخری مرحلہ منعقد ہوا تو ترک صدر رجب طیب اردوغان نے آن لائن مقابلوں کو ملاحظہ کیا۔

 

ترکی کے سیٹلائیٹ چینل TRT پر جاری مقابلوں میں ۱۳۲ امیدواروں نے حصہ لیا جنمیں سے سات فائنل مرحلے کے لیے منتخیب کیا گیا۔

 

ٹی چینل کے ڈائریککٹر ابراهیم أرین کے مطابق مقابلے چار سالوں سے جاری ہیں اور مذکورہ مقابلوں کو ترک صدر کی خصوصی حمایت حاصل ہے۔/

3901283

نظرات بینندگان
captcha