یورپین لیگ کے شاندار میچ میں قرآن کا کردار

IQNA

یورپین لیگ کے شاندار میچ میں قرآن کا کردار

9:23 - May 29, 2020
خبر کا کوڈ: 3507687
تہران(ایکنا) پورٹو کلب کے اسٹار نے کلب کے چمپین بننے کی رات میں قرآنی کردار پر سے پردہ اٹھایا۔

الجزائری اسٹار فٹبالر اور پورٹو کلب کے کھلاڑی «رابح ماجر» وہ واحد عرب پلئیر تھا جس نے ۲۷ مئی سال ۱۹۸۷ کو بائرن میونخ کلب کے خلاف دو گول داغا اور اسی بنیاد پر یہ کلب یورپین چمپین لیگ کا فاتح قرار پایا تھا۔

 

ماجر کا اس بارے میں کہنا تھا: یاد گار ترین لمحہ وہ وقت تھا جب میں ڈریسنگ روم میں تھا اور میرے والد کا دیا ہوا چھوٹا سا قرآن مجید میرے پاس موجود تھا۔

 

۶۲ ساله فٹبال کوچ کا کہنا تھا: میں نے دیگر دوستوں اور کلب آفیشلز سے کہا کہ اگر چاہتے ہو کہ آج رات ہم چمپین بنے تو اس قرآن کو چھومنا ہوگا. انہوں نے احتراما اس قرآن کا بوسہ لیا اور پھر میرے گول سے میچ کا آغاز ہوا۔

 

ماجر کے مطابق اس سال ۷۹-۱۹۷۸ کو افریقین لیگ کا بھی وہ چمپین بنا اور تین سال تک پرتگال لیگ کا وہ مسلسل فاتح قرار پایا اور پھر یورپین لیگ بھی انکے نام ہوا۔

 

الجزایر فٹبال ٹیم کے کوچنگ سال ۱۹۹۰ میں کی اور اگلے سال ایشین افریقین لیگ کی سربراہی بھی انکے حصے میں آئی۔/

3901696

 

نظرات بینندگان
captcha