عراقی پارلیمنٹ کا جنت البقیع کی تعمیر کے لیے درخواست

IQNA

عراقی پارلیمنٹ کا جنت البقیع کی تعمیر کے لیے درخواست

10:14 - June 02, 2020
خبر کا کوڈ: 3507708
تہران(ایکنا) عراقی پارلیمنٹ کے ڈپٹی اسپیکر نے سعودی حکومت سے درخواست کی ہے کہ وہ جنت البقیع اور ائمه اطهار(ع) کے مزار کی تعمیر کے لیے اقدام کریں۔

عراقی ڈپٹی اسپیکر «حسن الکعبی»، نے ایک بیان میں سعودی حکومت سے درخواست کی ہے کہ وہ ائمه اطهار علیهم‌السلام کی قبور پر مزار کی تعمیر کے لیے بقیع قبرستان میں اقدام کریں۔

 

انکا کہنا تھا: عالمی اورا اسلامی ادارے اور دیگر تنظیمیں سعودی حکومت پر دباو ڈالے کہ وہ قبرستان بقیع میں جنت البقیع قبرستان کی تعمیر کریں۔

 

انکا کہنا تھا کہ عراقی حکومت کو بھی چاہیے کہ وہ اس موضوع پر سعودی حکومت سے سنجیدگی سے بات کریں۔

 

الکعبی کا کہنا تھا: مذاہب کا احترام اور دوسروں کے عقیدے کو اہمیت دینا ضروری ہے اور اس بنیاد پر سعودی حکومت کے لیے ضروری ہے کہ وہ مسلمانوں کے اس حساس مسئلے کے حل کے لیے اقدام کرے جس سے ہر سال کروڑوں مسلمانوں کا دل دکھتا ہے۔/

3902526

نظرات بینندگان
captcha