مصری قاری «شیخ محمود سُکر» کی زندگی پر نظر

IQNA

مصری قاری «شیخ محمود سُکر» کی زندگی پر نظر

8:28 - June 07, 2020
خبر کا کوڈ: 3507729
تہران(ایکنا) نوے سالہ شیخ محمود سُکر جنکو سعودی عرب کے قدیم ترین قرآنی استاد کے عنوان سے یاد کیا جاتا ہے قاهره میں چل بسے۔

سعودی عرب کے مصری نژاد نوے سالہ شیخ محمود سُکر کے انتقال پر علما، قرآء اور اساتذہ نے غم کا اظھار کیا ہے۔

 

شیخ محمود سُکر «ابوغالب» نامی گاوں جو مصری صوبہ جیزان کے شہر «امبابه» کے قریب واقع ہے پیدا ہوئے اور ۴۰ سال تک سعودی عرب میں مقیم رہے۔

 

شیخ سُکر کے چار بیٹیاں اور دو بیٹے ہیں آپ شروع ہی سے قرآن سے وابستہ تھے اور زندگی کی اکثر حصے قرآن خدمات میں بسر کیے۔

 

کھیت میں حفظ قرآن

شیخ محمود سکر کا کہنا تھا کہ میں گاوں ہی میں قرآن حفظ کیا اور جب میرے والد کھیتوں میں کام کرتے تو میں حفظ قرآن میں مشغول ہوجاتا. میں کام کے دوران قرآن ساتھ لے جاتا اور اس کی بہت حفاظت کرتا کیونکہ اس وقت قرآن کم تھے۔ البته بعض اوقات کھیت کے چوہے میرے قرآن کے بعض حصے چبا لیتے۔

 

پرائمری تک سوره صافات حفظ کیا تاہم مشکلات کی وجہ سے سسلسلہ چھوڑنا پڑا تاہم جب گاوں میں رات کے وقت اسکول کھل جاتا ہے تووہ دوبارہ حفظ کا سلسلہ شروع کرتا ہے۔

 

۱۴ سال کی عمر میں دوبارہ سلسلہ شروع کیا تو ایک سال کی مدت میں حفظ مکمل کرلیا۔

 

حفظ کامل قرآن کے بعد وہ جامعہ الازهر کے قرآن شعبے سے وابستہ ہوجاتے ہیں اور وہاں صرف و نحو، بلاغت، تفسیر، علوم قرآن و کتابت قرآن میں مصروف عمل ہوجاتے ہیں اور وہاں سے تجوید به روایت حفص از عاصم اور قرائات عشر صغری (شاطبیه و دره) اور قرائات عشر کبری کی سند حاصل کرتے ہیں۔

 

سکر اسلامی و عربی میں تحقیق اور ماسٹرز کے بعد  ایم فل اصول فقه میں کرنے کے لیے مصر کے اسلامی یونیورسٹی کا رخ کرتے ہیں تاہم ایم فل کرنے سے قبل وہ تدریس قرآن کے لیے سعودی عرب چلے جاتے ہیں۔

 

مؤذن و معلم قرآن

شیخ سکر قرآت کے علاوہ قاهره قاہرہ مسجد میں امامت کرتے ہیں ۔

 

سال ۱۹۷۳ کو سعودی عرب میں میں چلے جاتے ہیں اور وہاں وزارت تعلیم سے وابستہ ہوجاتے ہیں تاہم سال ۱۹۷۵ دوبارہ قاہرہ لوٹ آتے ہیں اور مسجد کی امامت شروع کرتے ہیں۔

 

دوبارہ سعودی چلے جاتے ہیں اور وہاں بیس سال تک درس قرآن کے فرائض انجام دیتے ہیں۔

 

جامع مسجد «ظهرة البدیع» سمیت متعدد مساجد میں درس قرآن کے علاوہ مختلف بین الاقوامی قرآنی مقابلوں میں جج کے فرائض انجام دیتے ہیں۔

ریڈیو قرآن سعودی میں تلاوت اور «دوحة القرآن» پروگرام جو «المجد» چینل سے نشر ہوتے ہیں وہاں پر شرکت کرتے رہے۔

 

انہوں نے کوئی کتاب تو نہیں لکھی ہے تاہم ایک آڈیو فائل «النضید فی احکام» تجوید کے نام سے انکے درس کا سلسلہ موجود ہے۔/

3903225

نظرات بینندگان
captcha