عراق، کابینہ کی تشکیل پر داخلی اور خارجی رد عمل

IQNA

عراق، کابینہ کی تشکیل پر داخلی اور خارجی رد عمل

8:34 - June 07, 2020
خبر کا کوڈ: 3507731
تہران(ایکنا) عراقی پارلیمینٹ نے کابینہ کے افراد کے انتخاب پر مثبت رد عمل ظاہر کیا ہے جبکہ بیرونی سطح پر بھی اس کو سراہا جارہا ہے۔

عراقی پارلیمنٹ نے وزیراعظم مصطفی الکاظمی کے کابینہ کے افراد کے انتخاب ک وسراہا ہے جبکہ حکمت تحریک کے رہنما عمار حکیم نے اس کو قومی کامیابی کا عنوان دیا ہے۔

 

حکیم نے ٹوئٹ کیا ہے: پارلیمنٹ کا اعتماد مقننہ، مجریہ اور انتظامیہ سب کی کامیابی ہے. اور اس سے ملک میں صحت، اقتصاد اور سیکورٹی مسائل اور در پیش چیلنجیز کو نمٹنے میں مدد ملے گی اور مظاہرین کے مطالبات کو پورا کرنے میں معاون ہوگا۔

 

عراق میں برطانوی سفیر نے بھی اس کابینہ کے افراد کے انتخاب کو خوش آیند قرار دیا ہے۔

 

اسٹیفن هایکی نے ٹویٹ کیا ہے: کاظمی کے کابینہ پر گرم جوشی سے مبارک باد پیش کرتا ہوں۔

 

الکاظمی نے ٹویٹ کیا ہے: کابینہ کے انتخاب کی کامیابی نے مزید حوصلہ دیا ہے کہ عوامی مطالبات کے لیے توجہ سے کام شروع کیا جائے اور صرف وعدوں سے کچھ ہوتا نہیں۔

 

کاظمی نے پارلیمنٹ کے اعتماد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پوری توانائی سے کام شروع کیا جائے گا۔

 

عراقی پارلیمنٹ نے وزیر خارجه، تیل ، ثقافت، تجارت، امیگریشن، ایگریکلچر اور وزیر انصاف کے افراد پر اعتماد کا اظھار کیا۔/

3903295

نظرات بینندگان
captcha