جرمنی؛ مسلمانوں پر حملے کی منصوبہ بندی کرنے والا ملزم گرفتار

IQNA

جرمنی؛ مسلمانوں پر حملے کی منصوبہ بندی کرنے والا ملزم گرفتار

7:47 - June 09, 2020
خبر کا کوڈ: 3507741
تہران(ایکنا) جرمن پولیس نے ۲۱ سالہ جرمن جوان کو دہشت گردی کے الزام میں گرفتار کرلیا۔

رپورٹ کے مطابق ھیلڈزھایم شہر سے تعلق رکھنے والے اکیس سالہ جرمن جوان کو مسلمانوں پر حملے کی منصوبہ بندی کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔

 

مذکورہ جوان نے سوشل میڈیا پر کمنٹ میں اس حملے کا انکشاف کیا تھا اور مقامی جج کے مطابق انہوں نے کرائسٹ چرچ حملوں سے متاثر ہوکر اس اقدام کو فیصلہ کیا تھا۔

 

پولیس نے ملزم کے گھر سے اسلحہ اور شدت پسندانہ پمفلٹس برآمد کرلیا ہے.

 

تحقیقات کے مطابق ملزم بڑا حملہ کرکے میڈیا کے زریعے سے شہرت حاصل کرنا چاہتا تھا۔

 

جرمنی گذشتہ آخری سالوں سے شدت پسندانہ حملوں کا مرکز رہا ہے جسمیں ھانایو شہر میں واقعہ کے علاوہ کنیسے پر حملہ قابل ذکر ہے۔

 

 

جرمن وزیر داخلہ هورسٹ زیهوفر نے مارچ میں کہا تھا کہ  شدت پسندی جرمنی میں ڈیموکریسی کے لیے بڑا خطرہ ہے اور اس کی روک تھام کے لیے منصوبہ بندی کرنی ہوگی۔/

3903752

نظرات بینندگان
captcha