ملایشیاء؛ «ساراواک» کی مساجد کھولنے کا فیصلہ

IQNA

ملایشیاء؛ «ساراواک» کی مساجد کھولنے کا فیصلہ

8:36 - June 10, 2020
خبر کا کوڈ: 3507746
تہران(ایکنا) ساراواک صوبے کی تمام مساجد مشروط طور پر حفاظتی اقدامات کے ساتھ آج سے کھولی جارہی ہیں۔

ملایشین صوبے ساراواک کی اسلامی کونسل کے سربراہ داتوک ميسنو طاها کے مطابق تمام مساجد میں آج سے پنگانہ نماز باجماعت کا آغاز ہوگا۔

 

انکا کہنا تھا کہ نماز جمعہ بھی ۱۲ جون سے شروع ہوگی اور مسجد کے سائز کے مطابق ہر مسجد مین ۲۰ سے ۱۰۰ افراد نماز ادا کرسکتے ہیں۔

 

میسنو کا کہنا تھا: وزیراعظم محی‌الدین یاسین کی جانب سے لاک ڈاون میں نرمی کے فیصلے کے بعد مساجد کھولنے کی اجازت صادر کی گیی ہے۔

 

انکا کہنا تھا: بارہ جون سے نماز جمعہ صرف جامع مساجد میں ہوسکتی ہے اور اس میں سو افراد نماز ادا کرسکتے ہیں جبکہ پنجگانہ نمازوں میں چالیس افراد کو نماز کی اجازت دی جاسکتی ہے۔

 

میسنو کے مطابق کونسے افراد کو نماز کی اجازت دی جائے اسکا فیصلہ اسلامی کونسل پر رکھا گیا ہے۔

 

مفتی داتوک کپلی یاسین کے مطابق مساجد میں صحت کے حوالے سے حفاظتی تدابیر کے بروشرز تقسیم ہوں گے۔

 

دو مہینے قبل کورونا وائرس کے وجہ سے مساجد کو بند کرنے کا حکم دیا گیا تھا۔

 

کم کیسز کے علاقوں میں اس سے پہلے ہی نماز جماعت کی اجازت صادر کی جاچکی ہے جہاں سماجی فاصلے کے ساتھ ہر مسجد میں تیس نمازی عبادت کرسکتے ہیں۔/

 

3903889

نظرات بینندگان
captcha