حزب‌الله عراق: امریکا قابل اعتماد نہیں

IQNA

حزب‌الله عراق: امریکا قابل اعتماد نہیں

7:40 - June 14, 2020
خبر کا کوڈ: 3507762
تہران(ایکنا) حزب‌الله عراق نے عراق حکومت اور امریکہ میں مذاکرات کے حوالے سے کہا کہ امریکہ قابل اعتماد نہیں اور پارلیمنٹ کے فیصلہ کو بائی پاس کرنے کی ہرکوشش واشنگٹن کے لیے مہنگا ثابت ہوگا۔

حزب‌الله عراق کے مختلف گروہوں نے ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکہ اس وقت «اسٹریٹیجیک گفتگو» پر اتر آیا ہے جب عراق میں اس کے رہنے کے لیے حالات سازگار نہیں۔

 

حزب‌الله عراق کے بیان میں مزید کہا گیا ہے: امریکی تاریخ جنایت سے بھری پڑی ہے اور بین الاقوامی معاہدوں کی پامالی اسکا شیوہ رہا ہے لہذا ہم وارننگ دیتے ہیں کہ اگر امریکہ نے عراق سے اخراج پر مبنی عراقی پارلیمنٹ کی قرارداد کے خلاف کوئی اقدام کیا تو اس کی بھاری قیمت چکانی ہوگی۔

 

بیان میں مزید لکھا ہے:

جو لوگ عراق میں امریکی موجودگی کے خواہشمند ہیں اور اس کےلیے کوشش کرتے ہیں انکو چاہیے کہ ان افراد کی مدد کریں جو انکو عراق کی سرزمین سے نکالنے کی جستجو کررہے ہیں۔

 

بیان میں کہا گیا ہے کہ عراقی متحد ہوکر داعش کے خلاف آئے تھے اور اب دیگر غاصبوں کے خلاف بھی وہ متحد ہوگا۔/

3904675

نظرات بینندگان
captcha