مصری قاری عبدالفتاح مدکور دار فانی سے رخصت

IQNA

مصری قاری عبدالفتاح مدکور دار فانی سے رخصت

7:54 - June 17, 2020
خبر کا کوڈ: 3507779
تہران(ایکنا) عالم اسلام اور مصر کے معروف قاری شیخ «عبدالفتاح مدکور محمد بیومی» اٹھاسی سال کی عمر میں دار فانی سے کوچ کرگئے.

مصر کے معروف قاری شیخ «عبدالفتاح مدکور محمد بیومی»  اٹھائیس اگست  ۱۹۳۲ کو مصری صوبہ جیزہ کے شہر «ابوالنمرس» میں ایک حافظ قرآن گھرانے میں پیدا ہوئے۔

 

عبدالفتاح مدکور عالم اسلام اور مصر کے معروف قرآنی اساتذہ اور قاریوں میں شمار کیا جاتا ہے  جنہوں نے کم عمری ہی میں قرآن حفظ کرلیا تھا۔

 

عبدالفتاح مدکور مصری فقھی انجمن کے رکن تھے، انکے والد کے گھر میں جو بھی اولاد ہوتی فورا انتقال کرتے اور انکی بڑی خواہش اور آرزو تھی کہ انکی کوئی اولاد باقی رہے۔

 

شیخ مدکور کے والد نے نذر مانی کہ اگر خدا نے انکو اولاد دی تو وہ انہیں قرآن کے سپرد کرے گا یہاں تک کہ خدان نے انہیں عبدالفتاح عنایت کی. شیخ قطب سلیمان، رکن انجمن نے انکے کان میں اذان دی اور انکا نام عبدالفتاح رکھا۔

مصری قاری عبدالفتاح مدکور دار فانی سے رخصت

عبدالفتاح  چار سال کے تھے جب انکے والد فوت ہوئے اور انکو انکے چچا

شیخ «حسن بیومی» نے حفظ کرایا، گیارہ سال کی عمر میں انہوں نے یہ کارنامہ انجام دیا۔/

3905202

نظرات بینندگان
captcha