فلسطینی خواتین الائنس، انجمن ڈیموکریٹک فلسطین اور دیگر اداروں کے تعاون سے مہم شروع کی گیی ہے جسمیں اسرائیلی مصنوعات کی بائیکاٹ کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔
خواتین الاینس کی سربراہ «اریج الاشقر» نے مطالبہ کیا ہے کہ مزاحمت کی کامیابی کے لیے اسرائیلی مصنوعات کی بائیکاٹ کو عام روٹین میں تبدیل کرانا وقت کی ضرورت ہے۔
الاشقر کا کہنا تھا: جو لوگ غیر قانونی طریقے سے اسرائیلی مصنوعات کو فلسطینی علاقوں میں لاکر فروخت کرتے ہیں انکے خلاف قانونی طور پر کارروائی کی جائے تاکہ یہ سلسلہ رک جائے۔
تنظیم نے عوام سے مطالبہ کیا ہے کہ اسرائیلی مصنوعات کے برابر دیگر موجود سامان کا استعمال کیا جائے اور اسرائیلی سامان کے اشتہارات کو بند اور تبلیغ روک دی جائے۔/