بھارت میں حج فارم منسوخ کردیے گیے

IQNA

بھارت میں حج فارم منسوخ کردیے گیے

8:00 - June 17, 2020
خبر کا کوڈ: 3507781
تہران(ایکنا) انڈین حج کمیٹی نے کورونا وائرس کے پیش نظر حج فارم پر کرنے اور قرعہ اندازی کے تمام پروسیس روک دینے اور حج کینسلی کا اعلان کردیا۔

انڈیا میں ایرانی مرکز کے مطابق ملک میں کورونا وایرس کے پھیلتے اثرات کے پیش نظر تمام حج پروسیس کو معطل کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

 

 امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ انڈین سے جانے والے ایک لاکھ پچیس ہزار زائرین کا حج پر جانا معطل کیا جاسکتا ہے۔

 

حج کمیٹی کی طرف سے زایرین کو پیام دیا گیا ہے کہ انکے پیسے واپس کیے جارہے ہیں اور حج کا امکان کم رہ گیا ہے۔

 

اگرچہ سعودی حکام نے اب تک حج کینسل کرانے کا باقاعدہ اعلان نہیں کیا ہے تاہم انڈین ہوائی کمپنیوں کی طرف سے کورونا وبا کے باعث محدود پروازوں کو دیکھتے ہوئے کہا جاسکتا ہے کہ حج کا امکان نہ ہونے کے برابر ہے۔

 

حج کمیٹی کے ڈپٹی مقصود احمد خان کا کہنا تھا: سعودی حکام کی طرف سے اب تک کوئی واضح پیغام نہیں دیا گیا ہے. امید تھی کہ سعودی حکام اس حوالے سے موثر اقدامات اٹھائیں گے تاہم کورونا وبا میں تیزی سے ظاہر ہوتا ہے کہ اس سال حج ممکن نہیں رہا ہے۔/

3905260

 

نظرات بینندگان
captcha