افغانستان؛ قرآنی مدرسے میں راکٹ لگنے سے متعدد طلبا ہلاک و زخمی

IQNA

افغانستان؛ قرآنی مدرسے میں راکٹ لگنے سے متعدد طلبا ہلاک و زخمی

9:36 - June 19, 2020
خبر کا کوڈ: 3507786
تہران(ایکنا) قرآنی مدرسے میں راکٹ لگنے کی وجہ سے ۹ طلباء جان بحق جبکہ متعدد دیگر زخمی ہوئے ہیں۔ اکثر طلبا نوجوان بتائے جاتے ہیں.

رپورٹ کے مطابق جمعرات کو گیارہ بجے کے قریب افغان شہر «اشکمش» جو شمال مشرقی افغانستان کے صوبہ «تخار» میں واقع ہے واقعہ پیش آیا ہے۔

 

اگرچہ حادثہ کی اصل وجہ سامنے نہیں آئی ہے تاہم تخار گورنر ہاوس کے ترجمان جواد ہجری کے مطابق ممکنہ طور پر مدرسہ کے اندر بارودی مواد کی موجودگی کی وجہ سے واقعہ رونما ہوا ہے تاہم بعض دیگر زرایع دھماکہ کی وجہ راکٹ لگنا بتاتے ہیں۔

 

تخار پولیس کے ترجمان خلیل اسیر کے مطابق طلباء نے ایک مشکوک راکٹ نما چیز کو مدرسہ میں منتقل کیا اور اسی کے پھٹنے کی وجہ سے طلبا ہلاک و زخمی ہوئے ہیں۔

 

مذکورہ واقعہ کابل میں دو مساجد میں خوفناک دھماکوں کے بعد رونما ہوا ہے جہاں پر مساجد کے امام کو نشانہ بنایا گیا تھا۔

 

مذکورہ واقعات اس حال میں رونما ہورہے ہیں جہاں سالوں کی جنگ کے بعد طالبان اور افغان حکومت امن مذاکرات کی بات چیت میں مصروف ہیں اور توقع کی جاتی ہے کہ جنگ بندی ہوسکتی ہے۔/

3905542

نظرات بینندگان
captcha