مصر؛ «الغردقة» میوزیم میں نایاب قرآنی نسخے کی نمائش

IQNA

مصر؛ «الغردقة» میوزیم میں نایاب قرآنی نسخے کی نمائش

7:41 - June 20, 2020
خبر کا کوڈ: 3507788
تہران(ایکنا) «بحر الأحمر» کے شهر «الغردقة» کے میوزیم میں پہلی بار نایاب نسخے کی نمائش رکھی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق «بحر الأحمر» صوبے کے میوزیم میں یہ قرآن سال ۱۲۵۹ هجری(۱۸۳۴ میلادی) کو عثمانی دور کے مورخ «سید علی النوری» نے خطاطی کی ہے جو اس وقت شهر «الغردقة» میں موجود ہے۔

 

اس نایاب نسخے کے پہلے صفحے پر خطاطی کے زریعے سے آرائش کی گیی ہے اور خوبصورتی سے «فاتحه» لکھا گیا ہے جبکہ دوسرے صفحے سے سوره «بقره» شروع ہوا ہے۔

 

مصر کے وزیر سیاحت خالد عنانی کے مطابق مصر کے «الغردقة» میوزیم میں ۲۰۰۰ نایاب تاریخی آثار موجود ہیں، کورونا وائرس بحران میں یہ پہلا میوزیم ہے جسکو نمایش کے لیے کھولا گیا ہے اور تاکید کی گیی ہے کہ عوام ایس او پیز پر عمل کے ساتھ نمایش دیکھنے آئیں۔/

3905614

نظرات بینندگان
captcha