عراق؛ کورونا بحران بارے آیت‌الله سیستانی کا پیغام

IQNA

عراق؛ کورونا بحران بارے آیت‌الله سیستانی کا پیغام

7:43 - June 20, 2020
خبر کا کوڈ: 3507789
تہران(ایکنا) کربلا میں آیت اللہ کے نمایندے اور متولی روضہ حضرت عباس سید احمد الصافی نے کورونا وائرس میں شدت آنے کے بعد بیان جاری کیا ہے۔

کربلا میں آیت اللہ کے نمایندے اور متولی روضہ حضرت عباس سید احمد الصافی نے ایک آڈیو پیغام میں شهادت امام صادق(ع) اور کورونا بحران کے حوالے سے کہا ہے: کچھ نہیں کہ سکتے کہ اس وائرس کا خاتمہ کب ہوگا اور روز بروز اس میں تیزی آرہی ہے۔

 

یہ موضوع ہمیں درس دیتا ہے کہ ہم رفع بلا کے لیے خدا سے توبہ و مناجات کریں اور بلاشک ہم خدا کی رحمت کے محتاج ہیں۔

 

پیغام کچھ یوں ہے: «خدائے بزرگ شهادت امام صادق(ع) کی مناسبت سے آپکو اجر عطا فرمائے اور عمل صالح کی توفیق دے. ان دنوں میں کچھ نہیں کہا جاسکتا کہ کورونا کا خاتمہ کب ہوگا. ان حالات میں دعا کی اشد ضرورت ہے اور خدا سے اس وبا کے خاتمے کے لیے دعا کی جائے اور رسول گرامی (ص) اہل بیت سے توسل کریں کہ وہ اس وباء سے ہمیں محفوظ رکھے».

 

عراق میں بھی کورونا میں تیزی دیکھی جارہی ہے اور گذشتہ روز ۸۳ افراد اس وباء سے جان بحق ہوئے ہیں جبکہ کورونا کیسز کی تعداد  ۲۵۷۱۷ تک پہنچ چکی ہے۔/

3905603

نظرات بینندگان
captcha