مسجد«سیده زینب» کے قاری کی نویں برسی؛ ابوالعینین شعیشع کی شاندار تلاوت+ مسجدالاقصی میں تلاوت کی فلم

IQNA

مسجد«سیده زینب» کے قاری کی نویں برسی؛ ابوالعینین شعیشع کی شاندار تلاوت+ مسجدالاقصی میں تلاوت کی فلم

8:24 - June 24, 2020
خبر کا کوڈ: 3507808
تہران(ایکنا) ۱۹۲۲ کو پیدا ہونے والے مصری قاری محمد رفعت کی تقلید کرتے مگر انکا اپنا خاص انداز بھی تھا۔

شیخ ابوالعینین شعیشع  ۱۲ آگوست ۱۹۲۲ کو مصری صوبہ «کفر الشیخ» کے شهر «بیلا» کے مضافاتی علاقے میں پیدا ہوئے. گھر میں بارہواں فرزند تھا جو کم عمری میں ہی مدرسہ «یوسف شتا» میں گئے اور دس سال کی عمر میں حفظ قرآن مکمل کرلیا۔

 

 سال ۱۹۳۶ کو جب انکی عمر چودہ سال تھی انہوں نے شهر المنصوره میں تلاوت کی اور یہاں سے انکی شہرت کا آغاز ہوا۔

 

شعیشع  سال ۱۹۳۹ ریڈیو مصر سے تلاوت شروع کی ، وہ شیخ محمد رفعت کی تقلید میں تلاوت کرتے مگر انکا اپنا انداز بھی اس پر اثر انداز ہوتا تھا.

 

محمد رفعت کی تقلید اور تلاوت کا حسن

قاہرہ کی مسجد «سیده زینب(س)» کے امام نے محمد رفعت کی تقلید پر اکتفا نہ کیا اور اس کی آمیزش سے اپنا خاص انداز اپنایا ۔ وہ پہلے قاری تھے جس نے مسجدالاقصی میں تلاوت کا اعزاز حاصل کیا.

 

شعیشع نے ۱۹۶۹ کو مسجد «عمر مکرم» جو میدان «التحریر» قاهره میں واقع ہے وہاں سے امامت کا آغاز کیا اور پھر سال ۱۹۹۲ کو مسجد سیده زینب(س) میں امام بنے۔ انکی کوششوں سے قرآء کی انجمن بنی اور سال ۱۹۸۸ کو وہ اس انجمن کا قاری باسط کے بعد صدر بنے اور تا حیات صدر رہے۔

مصرکی اعلی اسلامی کونسل کے رکن، بین الاقوامی مرکز حفظ قرآن کے صدر، ریڈیو قرآن، ٹیلی ویژن اور قرآنی ججز کے صدر کے علاوہ  وزارت و اوقاف اور مسجدالاقصی کمیٹی سمیت دیگر اداروں میں خدمات انجام دیتے رہیں۔

مسجد«سیده زینب»  کے قاری کی نویں برسی؛ابوالعینین شعیشع کی شاندار تلاوت+ مسجدالاقصی میں تلاوت کی فلم

ایران میں اعلی ایوارڈ کا حصول

سال ۱۹۸۹ کو مصر کا اعلی سول ایوارڈ ، عراق میں «رافدین» ایوارڈ، لبنان میں نشان «سدر»(درخت سدر) ایوارڈ، شام  و فلسطین میں ایوارڈ کے علاوہ  ترکی، سومالیہ، پاکستان، امارات اور بعض دیگر ممالک سے بھی ایوارڈ حاصل کرچکے ہیں ایران میں بین الاقوامی مقابلوں میں بطور جج شرکت اور  حرم امام رضا(ع) میں تلاوت کا اعزاز بھی انکے کارنامے میں شامل ہے۔

 

شعیشع نے ایران میں طلبا کے بین الاقوامی مقابلوں میں بطور جج بھ شرکت کی اور  برج میلاد یا میلاد ٹاور میں انکو ایوارڈ دیا گیا۔

 

معروف مصری قاری ۲۳ جون ۲۰۱۱، کو ۸۹ سال کی عمر میں دنیا کو وداع کرگئے ۔ قاری شعیشع کی مسجدالاقصی میں تلاوت جو انہوں نے سال ۱۹۶۵ میں کی ہے ملاحظہ کیجیے:

ویڈیو کا کوڈ

3906446

ویڈیو کا کوڈ
نظرات بینندگان
captcha