نجباء عراق نے حزب‌الله عراق تنظیم پر حملے بارے خبردار کردیا

IQNA

نجباء عراق نے حزب‌الله عراق تنظیم پر حملے بارے خبردار کردیا

8:03 - June 27, 2020
خبر کا کوڈ: 3507820
تہران(ایکنا) اسلامی مزاحمتی تنظیم نجباء نے خبردار کیا ہے کہ امریکی ایما پر انکے لیے کام سے گریز اور حشدالشعبی پر حملوں سے اجتناب کیا جائے۔

عراقی میڈیا کے مطابق عراقی اینٹی ٹروریسٹ فورس کی جانب سے حشد الشعبی کے بعض مراکز پر بکتربند گاڑیوں سے حملے اور انکے کئی مجاہدین کو گرفتار کرلیا گیا تھا۔

 

عراقی سیٹلائیٹ چینل العهد یہ کارروائی بغداد کے علاقے الدوره میں کی گئی ہے۔

 

اسلامی مزاحمتی تنظیم نجباء کے فوجی سربراہ نے خبردار کیا ہے کہ بعض اداروں کو امریکی آلہ کار بننے سے گریز کرنا چاہیے اور حشد الشعبی کے مراکز پر کارروائی کسی طور قبول نہیں۔

 

تنظیم کے ترجمان نصر الشمری نے حشدالشعبی کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ انکو ہدف بنانے سے گریز کرنا ہوگا۔

 

انہوں نے مختلف شہروں کے اندر فسادات کی سازشوں کو خطرناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی کوششوں کا نتیجہ اچھا نہ ہوگا۔

 

الاخباریه نیوز کے مطابق تازہ ترین خبروں میں بتایا جاتا ہے کہ  حشدالشعبی کے تمام افراد کو آزاد کردیا گیا ہے اور باقاعدہ اس اقدام پر حشدالشعبی سے معذرت بھی کی گیی ہے۔

 

عراق کے رسمی حکام نے اب تک اس حوالے سے بیان جاری نہیں کیا ہے۔/

3906996

نظرات بینندگان
captcha