انجمن علماء فلسطین کی آن لائن نشست پر صھیونی ہیکروں کا حملہ

IQNA

انجمن علماء فلسطین کی آن لائن نشست پر صھیونی ہیکروں کا حملہ

8:08 - July 04, 2020
خبر کا کوڈ: 3507860
تہران(ایکنا) آن لاین نشست میں مغربی کنارے کو ضم کرنے کے حوالے سے زوم Zoom پر تبادلہ خیال کیا جارہا تھا۔

مذکورہ نشست گذشتہ روز فلسطین میں عالمی علما انجمن کے تعاون سے زوم پر آن لاین منعقد کی گیی تھی۔

آن لاین نشست «اسرائیل کا فلسطین پر تسلط کی کوشش، اثرات اور راہ حل» کے عنوان سے منعقد کی گئی تھی جسمیں یونیورسٹی اساتذہ، پارلیمینٹ کے اراکین اور فلسطین کے علما اور دانشور شریک تھے۔

 

انجمن علماء فلسطین کے بیان میں کہا گیا:  مذکورہ نشست جو فلسطینی اور بین الاقوامی میڈیا کے تعاون سے نشر کی جا رہی تھی صھیونی ہیکروں کے حملے کی ذد میں آیا اور اس پر نامناسب ویڈیوز نشر کی گیی اور مجبورا نشست روک دی گئی۔

 

اعلامیہ میں کہا گیا کہ  فلسطین دریا سے لیکر مغربی کنارے تک عربی اور اسلامی سرزمین ہے جس کی پہچان ختم کرنے کی کوششیں کامیاب نہیں ہوں گی۔

 

انجمن علما فلسطین اور عالمی انجمن علما فلسطین کے سربراہ مروان ابوراس کا اس بارے میں کہنا تھا: تمام فلسطینی گروپ مغربی کنارے کو ضم کرنے کی اسرائیلی پروگرام کے مقابلے میں متحد ہیں۔/

3908350

نظرات بینندگان
captcha