الجزائر کے ۴۸ شہروں میں آن لاین قرآنی مراکز کا افتتاح

IQNA

الجزائر کے ۴۸ شہروں میں آن لاین قرآنی مراکز کا افتتاح

7:36 - July 11, 2020
خبر کا کوڈ: 3507899
تہران(ایکنا) وزارت اوقاف و مذہبی امور یوسف بالمهدی، کے مطابق ۴۸ شہروں میں قرآنی مراکز کا افتتاح کیا گیا۔

وزارت اوقاف و مذہبی امور یوسف بالمهدی، کے مطابق گرمیوں کے لیے ان مراکز کو قایم کرنے کا مقصد حفظ قرآن مجید، حدیث و تجوید کے شعبے میں طلبا کی تربیت کرنا ہے۔

 

انکا کہنا تھا: ان مدارس کو آن لاین شروع کرانے کی اہم وجہ کورونا وائرس کا بحران ہے اور اس حوالے سے آن لاین کام شروع کیا جارہا ہے۔

 

یوسف بالمهدی نے دوسرے مرحلے کا زکر کرتے ہوئے کہا «تعلیم قرآن کے الیکڑونک مرکز» کا افتتاح کیا جارہا ہے اور اس میں ۱۱۰ قرآنی اساتذہ کی نگرانی میں ۱۰ هزار طلبا کو مختلف شعبوں میں تعلیم دینے کا اہتمام کیا جارہا ہے۔

 

وزارت اوقاف و مذہبی امور یوسف بالمهدی کے مطابق «مجازی قرآنی ہیڈکوارٹر» کے عنوان سے «وهران» شہر میں مرکز قایم کیا جارہا ہے اور جلد دیگر شہروں میں بھی اس قسم کا مرکز بنانے کا پروگرام بنایا جارہا ہے۔/

3909657

نظرات بینندگان
captcha