کتاب خوانی " دافعہ و جاذبہ امام علی" مقابلہ کا اعلان

IQNA

کتاب خوانی " دافعہ و جاذبہ امام علی" مقابلہ کا اعلان

12:07 - July 17, 2020
خبر کا کوڈ: 3507934
تہران(ایکنا) عید غدیر کی مناسبت سے امام علی کی سیرت پر لکھی کتاب کے مطالعے کا مقابلہ نور الولایہ مرکز کی جانب سے رکھا گیا ہے۔

عید غدیر کے نزدیک آتے ہی کوئٹہ میں مختلف ثقافتی اور علمی پروگراموں کو سلسلہ شروع ہوچکا ہے اور کورونا کے پیش نظر اس بار اکثر پروگرامز آن لاین منعقد کیے جارہے ہیں۔

مرکز نورالولایہ کی جانب سے امام علی کی سیرت پر عظیم فلاسفر شہید مرتضی مطہری کی کتاب" جاذبہ و دافعہ علی" کے مطالعے کا مقابلہ کا اہتمام کیا گیا ہے۔

مقابلہ ۱۵ ذی الحجہ کو ہوگا جبکہ اختتامی پروگرام اور تقسیم انعامات ۱۸ ذی الحجہ کو منعقد ہوگی ۔

خواہشمند افراد مقابلے کی کتاب مسجد خاتم الانبیاء اور سولہ ایکڑ سے ایک سو پچاس روپے دیکر حاصل اور رجسٹریشن کرسکتے ہیں۔

پہلا انعام دس ہزار، دوسرا ۸ ہزار تیسرا چھ ہزار اعلان کیا گیا ہے۔ جبکہ دیگر کو بھی قیمیتی انعامات دیے جائیں گے۔

مقابلے میں مرد و خواتین دونوں شرکت کرسکتے ہیں۔

کتاب خوانی

 

 

نظرات بینندگان
captcha