سعودی عرب کے بادشاہ شاہ سلمان اسپتال میں داخل

IQNA

سعودی عرب کے بادشاہ شاہ سلمان اسپتال میں داخل

18:22 - July 20, 2020
خبر کا کوڈ: 3507955
تہران(ایکنا) سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کو طبیعت ناساز ہونے پر اسپتال منتقل کردیاگیا۔

سعودی رائل کورٹ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہےکہ 84 سالہ شاہ سلمان کو مثانے میں سوزش کے باعث اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

سعودی فرماں روا کو ریاض کے اسپتال میں داخل کیا گیا ہے جہاں ان کے میڈیکل ٹیسٹ کیے جارہے ہیں۔

سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز 2015 سے سعودی عرب کے بادشاہ ہیں، بادشاہت ملنے سے قبل تقریباً ڈھائی سال وہ سعودی عرب کے نائب اور ولی عہد رہے جب کہ انہوں نے 50 سال ریاض کے گورنر کے فرائض بھی انجام دیے۔

اس کے علاوہ شاہ سلمان سعودی عرب کے وزیر دفاع بھی رہ چکے ہیں۔

شاہ سلمان کے صاحبزادے اور سعودی ولی عہد 34 سالہ محمد بن سلمان ملک کی طاقتور ترین شخصیت تصور کیے جاتے ہیں جنہوں نے سعودی عرب میں کئی اصلاحات متعارف کرائی ہیں۔

227033

نظرات بینندگان
captcha