اردن؛ حفظ قرآن کے مدارس کھل گئے

IQNA

اردن؛ حفظ قرآن کے مدارس کھل گئے

8:04 - July 25, 2020
خبر کا کوڈ: 3507975
تہران(ایکنا) وزارت اوقاف و امور اسلامی کے مطابق گرمیوں میں حفظ کرانے والے مدرسے کھول دیے جائیں گے۔

اردن کی وزارت اوقاف و امور اسلامی کے بیان میں کہا گیا ہے: قرآنی اور اسلامی مدرسے جو کورونا وائرس کے پیش نظر بند کردیے گیے تھے دیگر مدارس اور تعلیمی اداروں کے کھلنے کے ساتھ حفظ قرآن اور دیگر کلاسز شروع کرسکتے ہیں۔

اعلان کے مطابق ملک بھر کے مدرسے حفظ قرآن، اسلامی اصول ، فقه اور دیگر معارف کی کلاسز ایس او پیز پر عمل کے ساتھ بحال کرسکتے ہیں۔

 

رپورٹ کے مطابق کورونا کی وجہ سے بند کیے گیے مدارس میں ایسے بھی مدرسے شامل ہیں جنہوں نے کورونا بحران کے ایام میں آن لاین کلاسز کے زریعے سے سرگرمیاں جاری رکھی اور انکی کلاسز میں وقفہ نہیں آیا۔

 

مختلف مساجد کے ائمه جماعات، خطیب اور قرآنی مدرسوں کے منتظمین نے آن لاین کلاسز کے ساتھ پروگرام جاری رکھا اور انکی سرگرمی حسب معمول جاری رہی۔/

3912250

نظرات بینندگان
captcha