عید الاضحٰی قریب آتے ہی سبزیوں کی قیمتوں کو پر لگ گئے

IQNA

عید الاضحٰی قریب آتے ہی سبزیوں کی قیمتوں کو پر لگ گئے

18:04 - July 25, 2020
خبر کا کوڈ: 3507980
تہران(ایکنا) عید الاضحٰی کے قریب آتے ہی ملک کے مختلف شہروں میں آٹے اور چینی کے بعد سبزیوں کی قیمتیں بھی آسمان پر پہنچ گئی ہیں۔

لاہور میں سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ میں ہوگیا ہے جس کے باعث شہری مہنگی سبزی خریدنے پر مجبور ہیں۔

لاہور میں ٹماٹر 80 سے 110 روپے کلو میں فروخت ہو رہا ہے جب کہ پیاز 50 سے 70 روپے اور دھنیہ اور سبزمرچ 240 روپے کلو تک دستیاب ہے۔

ادرک 440،لیموں دیسی 150 سے 180 روپےکلو میں فروخت کیا جارہا ہے جب کہ آلو 70 روپے، پھول گوبھی 120،بھنڈی 100 سے 120 روپے کلو میں دستیاب ہے،کریلا 50 روپے اور اروی، ٹینڈے بھی 100روپےکلو میں فروخت ہو رہے ہیں۔

کوئٹہ میں ادرک،مٹر اور آلو سمیت مختلف سبزیوں کی قیمت میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔

ادرک کی فی کلو قیمت میں 150 سے200 روپےتک کا اضافہ ہوا اور ادرک کی فی کلو قیمت 550 سے600 روپےکلو کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ہے۔

مٹر 40 روپےفی کلو مہنگے ہو کر 260روپےفی کلو پر دستیاب ہیں جب کہ سفید آلو کی قیمت میں 10روپےفی کلو کااضافہ ہوا ہے جس کے بعد اس کی قیمت 60 روپے فی کلو ہوگئی ہے، سرخ آلو بھی 20 روپے فی کلو مہنگا ہو کر 100روپے فی کلو پر فروخت ہو رہا ہے۔

حیدرآباد میں بھی لہسن اور ٹماٹر کی قیمتوں کو پر لگ گئے ہیں اور ضلعی انتظامیہ سرکاری قیمتوں پر عمل درآمد کرانے میں ناکام نظر آتی ہے جس کے باعث سبزیاں بھی شہریوں کی پہنچ سے دور ہوتی جارہی ہیں۔

شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت سبزیوں اور سبز مصالحہ جات کی قیمتیں کنٹرول کرے اور مہنگی اشیاء فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرے۔

227449

 

نظرات بینندگان
captcha