بغداد؛ «ویکٹوریا» فوجی اڈے پر راکٹوں سے حملہ

IQNA

بغداد؛ «ویکٹوریا» فوجی اڈے پر راکٹوں سے حملہ

10:21 - July 29, 2020
خبر کا کوڈ: 3508002
تہران(ایکنا) عراقی میڈیا کے مطابق بغداد کے انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے اطراف میں راکٹوں سے حملہ کیا گیا۔

منگل کی رات بین الاقوامی فوجی اڈے  «ویکٹوریا» کے آس پاس کئی راکٹوں کے لگنے کی اطلاع ہے۔

 

عراقی زرائع کے مطابق متعدد کاٹیوشا راکٹ «ملکه ویکٹوریا» فوجی اڈہ کے قریب لگنے کی اطلاعات ملی ہیں۔

 

پیر کی رات بھی بغداد کے شمال میں واقع امریکی فوجی اڈہ «التاجی» پر راکٹوں سے حملہ کیا گیا۔

 

عراقی صوبہ صلاح الدین کے اسپاِیکر اڈے پر بھی دھماکوں کی اطلاعات ملی ہیں اور کہا جاتا ہے کہ ڈرون حملوں کی وجہ سے دھماکے ہوئے ہیں۔/

3913236

نظرات بینندگان
captcha