تہران(ایکنا) مناسک حج ایس اوپیز پر سختی سے عملدرآمد کے ساتھ گذشتہ روز شروع ہوچکا ہے۔
مناسک حج تمتع اس سال کورونا وائرس کی وجہ سے منفرد انداز میں شروع ہوچکا ہے۔ ہرسال اس باشکوہ عبادت میں ۳ ملین مسلمان شریک ہوتے ہیں مگر سعودی وزارت حج اور اعلی حکام نے اس سال محدود پیمانے پر صرف ملک کے اندر سے افراد کو حج کرنے کی اجازت دی ہے۔