فلسطینی جہادی رھنماوں کے اجلاس میں امارات کی مذمت

IQNA

فلسطینی جہادی رھنماوں کے اجلاس میں امارات کی مذمت

8:50 - September 05, 2020
خبر کا کوڈ: 3508167
تہران(ایکنا) فلسطینی گروہوں کے جنرل سیکریٹریز کا ویڈیو کانفرنسنگ اجلاس منعقد ہوا جسمیں صھیونی رژیم سے مقابلہ پر تاکید کے ساتھ امارات کے اقدام کی شدید مذمت کی گئی۔

فلسطین کی سیاسی اور جہادی گروہوں کی اہم نشست جنرل سیکریٹریز کی سطح پر منعقد ہوئی۔ رام اللہ اور بیروت کی ویڈیو کانفرنسنگ کی صدارت «محمود عباس» نے کی جسمیں اسلامی اور عیسائی تشخص کی بقاء پر تاکید کی گئی۔

 

نشست کے اعلامیے میں فتح پارٹی کے جبریل الرجوب نے کہا: «فلسطینی عوام اور رھنما اسرائیل سے رابطے کی مذمت کرتے ہیں اور اس سے رابطہ کو فلسطینی عوام، امت عربی اور اسلامی امت کی پشت پر خنجر کا وار سمجھتے ہیں اور ہم دنیا کے تمام حریت پسند اقوام اور طاقتوں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ ان سازشوں کا مقابلہ کریں».

 

بیانیے میں مزید کہا گیا ہے: « مسئله فلسطین کے اس حساس اور تاریخی موڑ پر جہاں انکی سرنوشت اور تقدیر کا فیصلہ ہونے جارہا ہے انکے حقوق کو نظر انداز کرتے ہوئے امریکی اور صھیونی سازش پر ان سے دوستی کے تمام اقوام مخالف ہیں».

 

بیانیے میں ایک الگ ملک فلسطین جسکا دارالحکومت قدس ہو پر تاکید کی گئی ہے اور کہا گیا کہ اس کے بغیر نہ غزہ میں اور نہ غزہ کے ساتھ کوئی ملک بنایا جاسکتا ہے۔

 

فلسطینی حقوق اور غاصبوں سے تاکید کے ساتھ کہا گیا ہے: «ہم فلسطینی عوام کی ترقی کے ساتھ عوامی جدوجہد کو راہ حل سمجھتے ہیں».

 

جنرل سیکریٹریز اجلاس میں فلسطینی گروپوں کے درمیان وحدت کے ساتھ ملکر کام کرنے پر تاکید کی گئی ہے.

 

بیانیے میں لبنانی عوام کی مشکل گھڑی میں ان سے بھی ہمدردی کا اظھار کرتے ہوئے اجلاس کی میزبانی پر انکا شکریہ ادا کیا گیا۔.

 

 محمود عباس

 

محمود عباس نے اجلاس میں کہا کہ وہ کسی دوسرے کے فیصلوں کو نہیں مانتے اور سینچری ڈیل کسی صورت قبول نہیں۔

 

محمود عباس کا کہنا تھا: «ھم مکرر تاکید کرتے ہیں آرہے ہیں کہ ایک اینچ زمین پر بھی قبضہ غصب شمار ہوگا اور ہم غاصب کو نہیں مان سکتے».

 

اسماعیل هنیه

 

اسماعیل هنیه، کا اجلاس میں کہنا تھا: اس وقت راہ حل وحدت کے ساتھ ملکر جدوجہد کرنا ہے.

 

انکا کہنا تھا کہ اس وقت ہم ایک خطرناک مرحلے سے گذر رہے ہیں اور سینچری ڈیل کا مقصد فلسطینی حقوق کا خاتمہ ہے ۔.

 

 

زیاد نخاله

 

تحریک جہاد اسلامی کے زیاد نخاله کا کہنا تھا کہ فلسطینی عوام ہماری جانب دیکھ رہی ہے اور ہمیں انکو مایوس نہیں کرنا چاہیے۔

 

امارات نے اس اقدام سے بدترین خیانت کی ہے اور مکہ و مدینہ سے اسرائیل کو راستہ دینا بھی بڑی غلطی ہے./

3920782

نظرات بینندگان
captcha